ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیروز آباد میں گندا پانی پینے سے کئی بچے بیمار

فیروز آباد میں گندا پانی پینے سے کئی بچے بیمار

Tue, 23 Jul 2019 22:24:30    S.O. News Service

فیروزآباد، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے فیروز آباد میں آلودہ پانی پینے سے کئی بچے بیمار ہو گئے ہیں۔آلودہ پانی پینے سے علاقے میں اسہال پھیل گیا ہے۔آنند نگر علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے سے اسہال پھیلا ہوا ہے، جس سے کئی درجن بچے بیمار پڑے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سمیت ضلع کے تمام افسران موقع پر موجود ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس کی جانچ کرا رہے ہیں اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ہاسپٹل میں اضافی وارڈ کا انتظام کیا جارہا ہے۔


Share: